22 جولائی 2012 - 19:30

آمریکہ کے عرب مسلمانوں نے شیخ نمراورشہداء سے اظہاریکجہتی کے لیے دھرنا دیا ہے۔

ابنا: آمریکہ میں مسلمان اقلیتوں اورعربوں نے قطیف، بحرین، یمن کے عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے آمریکی ریاست میشگان کے شہرڈیریورن کی میونسپل کمیٹی کے دفترکے سامنے دھرنا دیا ہے۔اس دھرنے میں موجود افراد نے اپنے ہاتھوں میں "شیخ نمرباقرآل نمر" ،قطیف اوربحرین کے شہداء اوربعض زخمیوں کی تصاویراٹھارکھی تھیں۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر"بحرین،سعودی عرب اوریمن میں آل سعود کےمظالم کے خلاف"عبارتیں تحریر کررکھی تھیں۔انہوں نے شیخ نمرکی حمایت میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرانگریزی زبان کی عبارتیں لکھی گئی تھیں جن میں سے ایک عبارت یہ تھی کہ انہوں نے حقیقت کہی اوران کی طرف گولی چلائی گئی۔.......

/169